30 جنوری 2025 - 10:44
امریکہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں؟ گرین لینڈ کے 85٪ نے "نہ" کہہ دیا؟

امریکہ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی / غالب اکثریت یعنی 85 فیصد نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل اور اس کے بعد بھی ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس خطے میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

غیر ملکی خبرررساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ میں رہنے والوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔سروے میں گرین لینڈ کے رہائشیوں کی غالب اکثریت یعنی 85 فیصد نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے۔6 فیصد رہائشیوں نے امریکہ میں شامل ہونے کی حمایت کی جبکہ 9 فیصد نے اس حوالے سے کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔

سروے کے نتائج میں بتایا  گیا کہ گرین لینڈ کے 45 فیصد رہائشی اس خطے میں صدر ٹرمپ کی دلچسپی کو خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ 43 فیصد اسے ایک موقع سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ ڈنمارک کے اس خودمختار خطے کی کل آبادی 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110